حیدرآباد، 17 جنوری (ذرائع) تلنگانہ نے منگل کو ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم (WEF) کے سالانہ اجلاس کے دوسرے دن تقریباً 36,670 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی تجاویز کو راغب کیا۔
ریاستی حکومت نے اس سلسلے میں چھ کمپنیوں سے سرمایہ کاری کی تجاویز کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط
کیے۔
ڈبلیو ای ایف کی سالانہ چوٹی کانفرنس کے موقع پر چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے آئی ٹی اور صنعت کے وزیر ڈی سریدھر بابو کے ساتھ کئی سرمایہ کاروں سے ملاقات کی جن میں اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی، گودریج انڈسٹریز کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر نادر گودریج، جے ایس ڈبلیو گروپ کے چیئرمین سجن جندال، آرگن شامل ہیں۔