: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 7 مارچ (یو این آئی) مہیلا کانگریس کی صدر الکا لامبا نے کہا ہے کہ گزشتہ دو مہینوں میں ملک کی 20 ریاستوں کا دورہ کرنے کے بعد انہوں نے دیکھا کہ خواتین کے خلاف مظالم ہو رہے ہیں اور ملک بھر میں بیٹیاں خوف زدہ ہیں جمعرات کو یہاں کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے
خطاب کرتے ہوئے محترمہ لامبا نے کہا، "8 مارچ کو خواتین کا عالمی دن ہے عزت مآب صدرجمہوریہ ہند دروپدی مرمو، وزیر اعظم نریندر مودی اور دیگر کل خواتین کو مبارکباد دیں گے میں نے گزشتہ 60 دنوں میں 20 ریاستوں کا دورہ کیا، اس دوران میں نے دیکھا کہ ملک میں خواتین کے خلاف جرائم میں اضافہ ہوا ہے۔