حیدرآباد28جولائی(یواین آئی)سابق ریاست حیدرآباد کے آخری فرمانروا نواب میر عثمان علی خان کی دختر صاحبزادی بشیر النسا بیگم زوجہ نواب کاظم نواز جنگ(علی
پاشاہ) مرحوم کا بہ عمر93برس مختصرعلالت کے بعد انتقال ہوگیا۔
ان کی پیدائش 1927میں ہوئی تھی۔
پسماندگان میں ایک دختر شہزادی رشید النسا بیگم شامل ہیں۔