پٹنہ/11مئی(ایجنسی) آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد یادو کو جمعہ کے روز بڑی راحت ملی ہے ۔ انہوں نے جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے چارہ گھوٹالہ معاملہ میں 6 ہفتہ کی ضمانت ملی ہے ۔ ایسے میں لالو پرساد کے گھرمیں تیج پراتاپ یادو کی شادی کے ساتھ ساتھ یہ بڑی خوشی سامنے آئی ہے۔
چندرکا رائے کے خاندان سے ملاقات کے بعد بابا رام دیو نے صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ لالو پرساد نےاپنی ہونی والی بہو ایشوریہ سے خود فون پر بات کر کے اسے قسمت والی بتایا ۔ انہوں نے کہا کہ تمہارے گھر میں پیر پڑتے ہی سب کچھ ٹھیک ہو نے لگاہے ۔
start;">در اصل ، لالو پرساد کے بڑے بیٹے تیج پرتاپ یادو کی شادی ہفتہ کے روز بہار سرکار کے سابق لیڈر چندرکا رائے کی بیٹی سے ہونے والی ہے ۔ تیج پراپ کی اشوریہ سے 18 اپریل کو سگائی کے بعد سے لالو فیملی میں ایک بار بھر سے خوشیاں واپس آنے والی ہیں۔
ہفتہ کے روز تیج پرتاپ اور ایشوریہ کی شادی سے قبل ہی جمعہ کے روز لالو پرساد کو ضمانت ملی ہے ۔ لالو کے بگڑتی صحت اور بیماریوںسے مبتلاہونے کی وجہ سے جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے انہیں ضمانت ملی ہے ۔ اب ایسے میں لالو اپنے خاندان کے ساتھ طویل وقت گزار پایں گے۔واضح رہے کہ تیجسوی یادو کو بھی غلط بیانی کے معاملہ میں کورٹ سے راحت ملی ہے ۔