نئی دہلی، 21 دسمبر (یواین آئی) شہریت ترمیمی قانون (سي اےاے) اور قومی شہریت رجسٹر (این آر سی ) کے خلاف جمعہ کی شام یہاں دریا گنج میں ہوئے تشدد معاملہ میں پولیس نے مزید 10 افراد کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق
گرفتار لوگوں پر تشدد بھڑکانے، آگ زنی، اور پولیس اہلکاروں کو ڈیوٹی نبھانے سے روکنے کا الزام لگایا گیا ہے۔
سي اےاے اور این آرسي کے خلاف مظاہرہ کر رہے لوگ یہاں دہلی گیٹ کے قریب مشتعل ہو گئے اور اس دوران ایک گاڑی میں بھی آگ لگا دی۔