حیدرآباد، 8ستمبر (یواین آئی) دلتوں کو بااختیار بناتے ہوئے ان کو ان کے پسند کے پیشہ کو اختیار کرنے کے لئے تلنگانہ حکومت کی جانب سے حال ہی میں شروع کردہ دلت بندھو اسکیم جس کے تحت ہر دلت کے بینک کھاتہ میں دس لاکھ روپئے کی رقم جمع کروائی جارہی ہے،پر حیدرآباد کے راجندر نگر اسمبلی حلقہ کے ایس سی، ایس ٹی
طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد کیلئے عمل کا مطالبہ کرتے ہوئے کانگریس کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
ریاستی حکومت کی اس باوقار اسکیم کا حال ہی میں وزیراعلی نے حلقہ اسمبلی حضورآباد میں آغاز کیا تھا۔
کانگریس کارکنوں اور لیڈروں کی ریلی کا آغازنارسنگی سے ہوا جو گنڈی پیٹ تحصیلدار کے دفتر تک نکالی گئی۔