حیدرآباد، 23/ اگست (یواین آئی)تلنگانہ حکومت نے کریم نگر ضلع کے حضورآباد حلقہ کے لئے مزید 500کروڑروپئے جاری کئے جہاں دلت بندھو اسکیم پر تجرباتی طورپر عمل کیاجارہا
ہے۔
اس اسکیم کے تحت ہر دلت خاندان کے بینک کھاتہ میں حکومت کی جانب سے دس لاکھ روپئے فراہم کئے جارہے ہیں تاکہ وہ اس رقم سے تجارت کرسکیں۔
اس اسکیم کا مقصد ان کو بااختیار بنانا ہے۔