حیدرآباد۔ 29ستمبر(یواین آئی)دلتوں کو بااختیاربنانے اور ان کو اونچا اٹھانے کے لئے تلنگانہ حکومت کی جانب سے حال ہی میں شروع کردہ باوقاردلت بندھو اسکیم جس کے تحت ہر دلت کے بینک کھاتہ میں ناقابل واپسی دس لاکھ روپئے کی رقم حکومت کی جانب سے جمع کروائی
جارہی ہے کو روکنے کے لئے سابق وزیر و بی جے پی لیڈر ای راجندر کے الیکشن کمیشن کو مکتوب پر دلتوں نے ان کے خلاف احتجاج کیا۔
دلتوں نے اس مسئلہ پر ای راجندر پر شدید برہمی کااظہار کرتے ہوئے واضح کیاکہ اس اسکیم کوروکنے کی خواہش کرنے کا حق ای راجندر کو نہیں ہے۔