شملہ، 06 مارچ (یو این آئی) تبتی مذہبی رہنما دلائی لامہ آج کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لی۔
وہ ہفتے کے روز زونل اسپتال دھرمشالہ پہنچے اور وہیں پر انھیں کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز دی گئی۔
تبتی انتظامیہ نے دو ماہ قبل کورونا ویکسین لگوانے کی درخواست کی تھی۔ اس کے بعد محکمہ صحت نے حکومت کو تجویز بھیجی تھی۔ محکمہ کی تجویز کو حکومت کی جانب سے منظور کیے جانے کے بعد ہفتے کی صبح
زونل اسپتال دھرمشالہ میں دلائی لامہ کو کرورونا ٹیکے کی پہلی ڈوز دی گئی۔
سخت حفاظت کے درمیان دلائی لامہ کو ان کی رہائش گاہ سے زونل اسپتال پہنچایا گیا۔ یہاں صبح انھیں ٹیکہ لگایا گیا۔ ٹیکہ کاری کے بعد کچھ وقت کے لیے انھیں اسپتال میں ہی آرام کرنے دیا۔ اس کے بعد وہ براہ راست میکلوڈگنج واقع مقامی جگہ کے لیے روانہ ہو گئے۔ کانگڑا کے سی ایم او گُردرشن گپتا نے ویکسینیشن کی توثیق کی ہے۔