نئی دہلی ، 29 جون (یو این آئی) ملک میں جان لیوا اور ہلاکت خیز کورونا وائرس کی رفتار مسلسل سست پڑرہی ہے منگل کو یومیہ نئے مریضوں کی تعداد 40 ہزار سے بھی کم رپورٹ ہوئی ہے اس کے ساتھ ہی شفایابی کی شرح 96.87 فیصد ہوگئی ہے دریں اثنا پیر کو 52 لاکھ 76 ہزار 457 افراد کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 32 کروڑ 90 لاکھ 29 ہزار 510 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے منگل کی صبح جاری تازہ
ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 37،566 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ ہی ملک کورونا متاثرین کی تعداد تین کروڑ تین لاکھ 16 ہزار 897 ہوگئی ہے۔ اسی دوران56 ہزار 994 مریضوں کی شفایابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد دو کروڑ 93 لاکھ 66 ہزار 601 ہوگئی ہے۔ ایکٹیو کیسز 20،335 سے گھٹ کر 5 لاکھ 52 ہزار 659 رہ گئی ہے۔ اسی عرصے میں 907 مریضوں کی ہلاکت سے اموات کی مجموعی تعداد بڑھ کر تین لاکھ 97 ہزار 637 ہوچکی ہے۔