: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
چنئی، 26 فروری (یواین آئی) کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) کےتجربہ کار لیڈر ڈی پانڈین کا طویل علالت کے بعد جمعہ کی صبح راجیوگاندھی سرکاری اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ وہ 89 سال کے تھے۔مسٹر پانڈین گردے کی بیماری میں مبتلا تھے اور ان کی باقاعدہ ہیموڈائلسس چل رہی تھی۔ اسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ انہیں حالت بیہوشی میں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ کل شب ان کی حالت انتہائی تشویشناک ہوگئی اور لائف سپورٹ سسٹم پر رکھے جانے کے باوجود صبح تقریباً 10:15 بجے ان کا انتقال ہوگیا۔سی پی آئی کے ذرائع نے بتایا کہ ان کا جسد خاکی لوگوں کے دیدارکے لئے پارٹی کے دفتر میں رکھا جائے گا۔ بعد میں ہفتہ کے روز اسے مدورئی لے جایا جائے گا جہاں ان کی آخری رسومات اداکی جائیں گی۔مسٹر پانڈین تین بار سی پی آئی کی تمل ناڈو یونٹ کے صدر مقررکئے گئے اور دوبار لوک سبھا کے لئے منتخب ہوئے تھے۔ انہوں نے آٹھ کتابیں لکھی ہیں
اور چھ ناولوں کا ترجمہ کیا ہے۔ وہ 1983 سے 2000 تک اور 2015 سے تین دورکے لئے سی پی آئی کے ریاستی سکریٹری بھی رہے۔ وہ بہت کم عمر میں سی پی آئی کے قومی سکریٹری بن گئے تھے اور ہمیشہ مزدورطبقہ کی بہبود کے لئے کوشاں رہے۔اپنی تحریری صلاحیت کے لئےمشہور مسٹر پانڈین نے پارٹی کے اہم اخبار ’جن شکتی‘میں مصنف کے طور پر اپنے کیرئر کا آغازکیا اور تاعمر اس کے لئے لکھتے رہے۔ڈی ایم کے چیف ایم کے اسٹالن، سی پی آئی کے ریاستی سکریٹری آر موتھراسن، مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے ریاستی سکریٹری کے۔ بالا کرشنن، کانگریس لیڈر پیٹر الفونس، کانگریس کے ریاستی صدر کے ایس الاگری، اے آئی اے ڈی ایم کے نائب کوآرڈینیٹر کے پی مونوسامی، وی سی کے رہنما ٹی تروماولون اور ایم ڈی ایم کے جنرل سکریٹری وائکو اور مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے مسٹر پانڈین کی موت پر اظہار تعزیت کیا اور اسے ریاست کے لئے بڑا نقصان قرار دیا۔یواین آئی۔الف الف