: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
پراگ ، 2 مارچ (اسپوتنک) جمہوریہ چیک نے تجارتی اداروں اور کمپنیوں میں 12 مارچ سے ہفتے میں ایک بار کورونا وائرس (کووڈ 19) کی جانچ کو لازمی قرار دیا ہے وزارت صنعت و تجارت کی ذمہ داری سنبھال رہے نائب وزیر اعظم کیرل ہیولیسک نے یہ اطلاع دی ۔ انہوں نے صحافیوں سے بات
چیت کرتے ہوئے کہا ’’ حکومت نے 12 مارچ سے 250 اور اس سے زائد ملازمین والے تجارتی اداروں اور کمپنیوں میں ہفتے میں ا یک مرتبہ کورونا وائرس کی جانچ لازمی کر نے کا فیصلہ کیا ہے ‘‘ ۔ انہوں نے کہا ’’ چھوٹے تجارتی اداروں اور کمپنیوں میں اسے 15 مارچ سے لازمی کیا جائے گا‘‘ ۔