: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
کولکاتہ، 27 مئی (یو این آئی) خلیج بنگال میں دیر رات کو شدید طوفان ریمال کی دستک سے 135 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارش کے سبب پیر کے روز کولکاتہ سمیت مغربی بنگال کے متعدد دیگر اضلاع میں کچے مکانات تباہ
ہوگئے، درخت اکھڑ گئے، بجلی کے کھمبے اور ریلوے سگنل پوسٹ گرگئے ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سمندری طوفان ریمال کے مغربی بنگال اور اس سے ملحقہ بنگلہ دیش کے ساحلوں سے ٹکرانے کے بعد متعدد افراد مکان گرنے یا چھت اڑنے سے ملبے کی زد میں آکر زخمی ہوگئے۔