حیدرآباد، 6 نومبر (ذرائع) سائبر کرائم کی لعنت تیزی سے اور خطرناک پھیل رہی ہے۔
سائبر کرائم میں متاثرین کوپھنسانے، آسان رقم یا سرمایہ کاری پر بھاری منافع کی پیشکش، سے سائبر فراڈ میں تیزی سے اضافہ ہوا۔ حیدرآباد پولیس کمشنریٹ حدود کے تحت سائبر کرائمز کے
واقعات میں اس سال 24 فیصد اضافہ ہوا ہے۔اس کا انکشاف کرتے ہوئے، سٹی پولیس کمشنر، سی وی آنند نے چہارشنبہ کے روز صاف صاف کہا کہ سائبر سیکورٹی اب صرف پولیسنگ کی ڈیوٹی نہیں رہی۔ یہ ایک اجتماعی ذمہ داری ہے۔ کمشنر ،حیدرآباد کے سالانہ سائبرسیکیوریٹی نالج سمٹ میں خطاب کررہے تھے-