حیدرآباد،19 فروری (ذرائع) پچھلے کچھ سالوں میں سڑک حادثات میں بے حد اضافہ ہوا ہے اور بنیادی طور پر ان حادثات میں دو پہیئوں چلانے والوں کی اموات میں اضافہ ہورہا ہے۔ ٹریفک پولیس کی سختی کے باوجود بھی لوگ سدھرنے کو تیار نہیں- آفس جانے کی جلدی یا پھر لاپرواہی کی وجہ سے لوگ اپنی قیمتی جان گنوا رہے ہیں- بنا ہیلمنٹ کے گاڑی چلانے پر بھاری چلان وصولنے کے باوجود لوگ باز نہیں آرہے ہیں-
اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے سڑک حادثوں کو کنٹرول کرنے کی طرف میں سائبر ٹرافک پولیس نے سخت فیصلہ لیا ہے- ٹرافک پولیس نے بنا ہیلمیٹ کے گاڑی چلانے پر مستقل طور پر لائسنس منسوخ کرنے کا انتباہ دیا ہے-
پولیس نے کہا کہ اب بنا ہیلمیٹ کے بائیک چلانے والوں سے 100 روپے کا چالان وصولنے کے ساتھ ساتھ ڈرائیونگ لائسنس رد کیا جائے گا-
سائبر پولیس نے اس سے متعلق شارٹ ویڈیو ریلیز کیا ہے-
ٹرافک پولیس نے واضح کہا ہے کہ موٹر وہیکل ترمیمی ایکٹ 2019 کی دفعہ 206 (4) کے تحت ہبنا یلمٹ کے گاڑی چلانے پر ڈرائیونگ لائسنس رد ہوگا-