نئی دہلی، 15 فروری (یو این آئی) سینٹرل وجیلنس کمیشن (سی وی سی) نے اس بنگلے کی تزئین و آرائش میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا حکم دیا ہے جس میں دہلی کے سابق وزیر اعلی اروند کجریوال رہتے تھے۔
سی وی سی نے اس رہائش گاہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے جہاں مسٹر کیجریوال وزیر اعلیٰ رہتے ہوئے قیام پذیر تھے۔ یہ حکم سنٹرل پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ (سی پی
ڈبلیو ڈی) کی طرف سے پیش کی گئی رپورٹ کی بنیاد پر دیا گیا ہے۔ سی پی پی ڈبلیوڈی کی اس رپورٹ میں دہلی کے سول لائنز میں وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ 6 ، فلیگ اسٹاف روڈ کی تزئین و آرائش میں بے قاعد گیوں کا الزام لگایا گیا ہے۔
غور طلب ہے کہ پوری انتخابی مہم کے دوران بی جے پی نے اس بنگلے کو دشیش محل کا نام دے کر عام آدمی پارٹی اور مسٹر کجریوال پر حملہ کیا تھا۔