حیدرآباد، 23 ڈسمبر (ذرائع/ایکس) سینئر آئی پی ایس آفیسر سی وی آنند نے تلنگانہ اے سی بی کے ڈائرکٹر جنرل کے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا۔ سی وی آنند دو سال تک حیدرآباد کمشنر پولیس کے طور پر کام کرتے رہے۔
انتخابات سے قبل تک
حیدرآباد کے پولیس کمشنر کے طور پر فرائض انجام دے رہے سی وی آنند کا کانگریس کے بر سراقتدار میں آنے کے بعد ڈی جی، اے سی بی کے طور پر تقرر کیا گیا ہے۔ اے سی بی آفس میں برسرخدمت عہدیداروں نے سی وی آنند کا خیرمقدم کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔