: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
شیلانگ/1جون(ایجنسی) میگھالیہ کے شیلانگ سٹی اور اطراف کے علاقے میں گزشتہ شب پولس اور بے قابو مشتعل بھیڑ کے درمیان پرتشدد جھڑپوں کے بعد کرفیو لگا دیا گيا ہے۔ شیلانگ سٹی کے تھیم ماؤلنگ علاقے میں شیلانگ پبلک ٹرانسپورٹ سروس کی بس کے ڈرائیوروں کے ساتھ مارپیٹ کے بعد شروع ہونے والے تشدد اب بھی جاری ہے اور مشتعل بھیڑ شہر کے موٹپھران علاقے میں آج سویرے تک اکٹھا رہی ۔ مشری کھاسی ہلس ضلع کے ڈپٹی کمشنر پیٹر ایس ڈیکھر نے بتایا کہ شیلانگ سٹی کے لومڈینگری تھانہ اور چھاؤنی بیٹ ہاؤس علاقے میں آج صبح چار بجے سے کرفیو لگا دیا گیا ہے، جہاں پرتشدد جھڑپوں کے بعد قانون و انتظام کی صورتحال بے قابو ہوگئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ موٹپھران علاقے میں نقض
امن کی ممکنہ کوششوں کی روک تھام کے لئے کرفیو لگایا گیا ہے، جہاں وسیع پیمانے پر افراتفری، لوٹ مار، عوامی املاک کی تھوڑ پھوڑ اور جان و مال کے نقصان کا خدشہ تھا۔ سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلانے سے باز رکھنے کے لئے انٹر نیٹ سروس معطل کردی گئی ہے۔ موٹپھران علاقے میں گزشتہ روز پر تشدد جھڑپیں ہوئی تھیں، جس کے بعد پولس کو مشتعل بھیڑ کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کا استعمال کرنا پڑا تھا، جہاں تھیم ماؤلنگ علاقے میں ایک بس کنڈکٹر پر مقامی باشندوں کے مبینہ حملے کے بعد جھڑپيں شروع ہوئی تھیں۔ پولس نے بتایا کہ مشتعل بھیڑ کی جھڑپ اور پتھر بازی میں ایک صحافی اور چار دیگر افراد زخمی ہوئے ہيں۔ پولس نے تین پتھر بازوں کو گرفتار بھی کیا ہے اور ان کے قبضے سے پٹرول بم اور دیگر دھار دار ہتھیار برآمد کئے ہیں۔