the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 20 اپریل (یو این آئی) کانگریس کے سینئر لیڈر اور دہلی میونسپل کارپوریشن کے سابق میئر فرہاد سوری نے جہانگیر پوری میں بلڈوزر آپریشن کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن کے کمشنر اور میئر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے مسٹر فرہاد سوری نے بدھ کے روز یو این آئی سے بات کرتے ہوئے جہانگیر پوری میں کارپوریشن کی طرف سے چلائے جانے والے بلڈوزر آپریشن کو غیر قانونی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کی صورت میں ڈی ایم سی ایکٹ کی دفعہ 343/344 کے تحت نوٹس جاری کرنا لازمی ہے۔ اس کے بعد متاثرہ کو اپنا کیس پیش کرنے کا موقع بھی دیا جاتا ہے۔ آج کی کارروائی میں اصولوں کی پامالی کی گئی ہے، اس غیر قانونی کارروائی کے لیے شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن کے کمشنر سمیت اعلیٰ افسران کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیے جو اس میں ملوث ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے دہلی



ریاستی صدر آدیش گپتا نے شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن کے میئر کو تشدد زدہ علاقے میں کارروائی کرنے کا حکم دیا تھا۔ آخر آدیش گپتا نے کس حیثیت سے ایسا حکم جاری کیا جسے میئر نے قبول کر لیا۔ پہلی غلطی میئر نے کی۔ اس کے بعد دوسری سب سے بڑی غلطی کمشنر سے یہ ہوئی کہ انہوں نے غیر قانونی حکم کیوں مانا؟
سابق میئر نے کہا کہ کارپوریشن کے کمشنر ایک سینئر آئی اے ایس افسر ہیں، انہیں اس قانون کا علم ہونا چاہیے کہ کسی بھی غیر قانونی ڈھانچے کو توڑنے سے پہلے قوانین پر عمل کرنا ضروری ہے۔ کارپوریشن کے لیے یہ لازمی ہے کہ وہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کی صورت میں ڈی ایم سی ایکٹ کی دفعہ 343/344 کے تحت نوٹس جاری کرے۔ جس طرح جہانگیر پوری میں جلد بازی میں کارروائی کرنے کی کوشش کی گئی، اس سے کھلم کھلا قانون کی دھجیاں اڑائی گئیں۔ اس میں متاثرین کو اپنا موقف پیش کرنے کا موقع نہیں دیا گیا، جب کہ کارپوریشن ایکٹ کے مطابق ایسا کرنا لازمی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.