چنئی، 15 مارچ (یو این آئی) انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے کامیابی کے ساتھ ایک اور تاریخی قدم کے تحت ایل وی ایم 3 لانچ وہیکل (ایل وی ایم ایم 6) کے چھٹے آپریشنل مشن کے لیے مختص کر ائیو جینک انجن کا پرواز کے لئے ایسیپٹنس ہاٹ ٹیسٹ کو کامیابی کے ساتھ انجام دیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ایسیپٹنس ہاٹ ٹیسٹ ایک تصدیقی طریقہ کار ہے جو اس بات کو یقینی
بناتا ہے کہ پرواز سے پہلے ہوائی جہاز محفوظ اور پرواز کے قابل حالت میں ہے۔
ایل وی ایل 3- ایم 6 مشن کے لیے سی ای 20 کرائیو جینک انجن کی پرواز کے لئے ایکسیپٹنس ہاٹ ٹیسٹ جمعہ کو تمل ناڈو کے مہندر گیری میں واقع اسر و پر و پلیشن کمپلیکس (آئی پی آرسی) میں منعقد کیا گیا۔ ہر مشن کے لیے کر یوجینک انجنوں کو پرواز کی قبولیت کے حصے کے طور پر ہاٹ ٹیسٹنگ سے گزرنا پڑتا ہے۔