حیدر آباد 12 فروری (یو این آئی) تلنگانہ میں نئے راشن کارڈس کیلئے درخواستیں داخل کرنے اور آدھار کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے حیدرآباد کے کئی می سیو او کیندروں پر عوام کی طویل قطاریں دیکھی گئیں۔
حکومت
کی جانب سے می سیوا کیندروں پر نئے راشن کارڈ کے لیے درخواست دینے کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔
محکمہ سول سپلائی کے سینئر عہدیداروں نے می سیوا کے ذمہ داروں کو نئے راشن کارڈ کے لیے درخواستیں قبول کرنے کی ہدایت دی ہے۔