ممبئی ، 16 مارچ (یو این آئی ) ریاست مہاراشٹر میں کروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پانچ نئے معاملات ریاست میں سامنے آئے ہیں جس سے اس وبائی امراض میں مبتلا ہونے والوں کی کل تعداد 38 تک پہنچ چکی ہے نیز اس سلسلے میں آج یہاں وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے اور وزیر صحت راجیش ٹوپے نے ایک ہنگامی میٹنگ طلب کر کے اس بیماری کے کیئے جانے والے علاج اور
احتیاطی تدابیر کے تعلق سے معلومات حاصل کی اور کئی ایک احکامات جاری کیئے ۔
وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے مختلف اضلاع کے ڈسٹرکٹ کلکٹر اور اعلی سرکاری افسران سے بذریعہ ویڈی کانفرنس بات چیت کی ہے اور مکمل معلومات حاصل کی ہے ۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق ممبئی میں ایک ہی خاندان کے تین افراد کروناوائرس کی بیماری میں مبتلا ہو گئے ہیں اور ان کے خون کے نمونوں میں اس بیماری کی تصدیق بھی حاصل ہوئی ہے ۔