حیدرآباد، 21/ دسمبر(یواین آئی)شہر حیدرآباد میں جرائم کی شرح میں سال 2020میں دس فیصد تک کمی ہوئی ہے۔
سال کے اختتام پر اپنی روایتی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر
کمار نے کہا کہ سال 2019کے 25,187معاملات کے برخلاف جاریہ سال 22,641نئے معاملات درج کئے گئے۔
شہر حیدرآباد میں پوکسو معاملات کی تعداد میں گذشتہ سال کے برخلاف 35فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔