the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 27 فروری (یو این آئی) شمال مشرقی دہلی میں تین دنوں تک ہونے والے فسادات کے بعد فی الحال حالات قابو میں ہیں اور تحقیقات کے لیےکرائم برانچ کے تحت ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) کی تشکیل کی گئی ہے۔
دہلی پولیس کے رابطہ عامہ کے افسر (پی آر او) مندیپ سنگھ رندھاوا نے بتایا کہ فساد زدہ علاقوں میں مناسب سیکورٹی فورسز کو تعینات کرنے کے بعد حالات قابو میں ہے۔ آج کسی قسم کی کوئی پرتشدد واقعہ نہیں ہواہے۔ انہوں نے کہا کہ 48 ایف آئی آر اب تک درج کی جا چکی ہے اور حقائق کی جانچ پڑتال کرنے کے بعد اور معاملے درج کیےجائیں گے۔



ایک ہزار سے زائد سی سی ٹی وی فوٹیج ملے ہیں جس کی جانچ کی جا رہی ہے۔ اب تک 106 افراد کوگرفتار کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے دن و رات ہوشیاری برتی جا رہی ہے۔
اسپتالوں کے ذرائع سے موصولہ معلومات کے مطابق اب تک 37 افرادکی موت ہو چکی ہے جبکہ كئی افراد کی حالت انتہائی نازک ہے۔
دہلی پولیس کے خصوصی کمشنر ایس این شریواستو نے تشدد سے متاثر چاند باغ اور کھجوری خاص علاقے کا دورہ کیا اور مقامی افراد سے حال چال جانا۔ اس دوران مقامی افراد نے ان کے سامنے سیکورٹی، امن سے متعلق بہت سے مطالبات رکھے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.