حیدرآباد 17فروری(یواین آئی)پٹرول، ڈیزل اور گھریلو پکوان گیس کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ کے خلاف سی پی آئی ایم کی جانب سے حیدرآباد میں احتجاج کیاگیا۔
شہر کے آرٹی سی چوراہے پر کئے گئے اس احتجاج میں پارٹی کارکنوں اور لیڈروں کی بڑی تعداد نے حصہ
لیاجنہوں نے قیمتوں میں اچانک غیرمعمولی اضافہ کو عام آدمی کی جیب پر ایک نیا بوجھ قراردیتے ہوئے اضافی شدہ قیمتوں کو فوری واپس لینے کامطالبہ کیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔
پارٹی کے لیڈروں اور کارکنوں نے علامتی گیس سلنڈرس،پلے کارڈس کے ساتھ یہ احتجاج کیا۔