حیدرآباد، 29 ڈسمبر (ذرائع) حیدرآباد کے پولیس کمشنر سی وی آنند نے چہارشنبہ کی صبح پنجہ گٹہ پولیس اسٹیشن کا اچانک دورہ کیا اور پولیس اسٹیشن کے کام کاج کا معائنہ کیا۔
کمشنر نے اسٹیشن کا دورہ کیا اور
استقبالیہ ڈیسک، سرویلنس کیمروں کے کنٹرول روم اور وہاں موجود ریکارڈ کا معائنہ کیا۔
بعد میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے آنند نے کہا کہ پولس اسٹیشن کو مرکزی حکومت نے 2017 میں ملک کا دوسرا بہترین پولیس اسٹیشن قرار دیا تھا۔