نئی دہلی، 24جون (یو این آئی) ہندستان نے دنیا کے دیگر ممالک کو کووڈ ٹیکہ کاری کے لئے کوون موبائل ایپ کے استعمال کی معلومات شیئر کرنے کے لئے ایک پروگرام کرنے کی پیشکش کی ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے یہاں باقا عدہ
بریفنگ میں کہاکہ جی۔
7کی میٹنگ میں وزیراعظم نریندر مودی نے بین الاقوامی برادری کو ٹیکہ کاری اور متاثرہ لوگو ں کے رابطہ کا پتہ لگانے کے لئے اوپن سورس ڈیجیٹل ٹول کے کامیاب استعمال کے ہندستان کے تجربہ اور ماہرین کو شیئر کرنے کی پیشکش کی تھی۔