نئی دہلی، 9 مئی (یو این آئی) حکومت نے کہا ہے کہ ’کوون ایپ‘ نے قومی کووڈ ویکسینیشن مہم میں ایک مضبوط ڈیجیٹل نظام کے طور پر کام کیا ہے اور اس میں کسی بھی طرح کی بددیانتی کے الزامات بے بنیاد ہیں۔
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی
وزارت نے پیر کے روز ان الزامات کو مسترد کر دیا کہ مہاراشٹر کے پونے میں تقریباً 2.5 لاکھ لوگوں کے پاس کووڈ ویکسینیشن کے دوہرے سرٹیفکیٹ ہیں۔
وزارت نے بتایا کہ عمومی ردعمل کے لیے کوون نے آن لائن پورٹل پر '’ریز دی ایشو‘ نامی ایک سہولت فراہم کی ہے۔