نئی دہلی، 28اکتوبر (یو این آئی) مرکزی وزارت داخلہ نے کووڈ وبا سے نپٹنے کے لئے پورے ملک میں جاری مہم کے تحت کووڈ پروٹوکول سے متعلق رہنما ہدایات کی مدت میں 30نومبر تک توسیع کردی ہے۔
مرکزی داخلہ سکریٹری اجے بھلا نے جمعرات کو جاری ایک آرڈر میں کہاکہ ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایکٹ 2005کے تحت حاصل حقوق کا استعمال
کرتے ہوئے وزارت کے 28ستمبر کو جاری ہدایت کی مدت میں 30نومبر تک توسیع کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ اس ہدایت کے مطابق مرکزی صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کی وزارت کی طرف سے 21ستمبر کو کووڈ وبا سے نپٹنے کے لئے جاری رہنما ہدایات پر تمام ریاستوں اور مرکزکے زیرانتظام ریاستوں کو آئندہ 30نومبر تک عمل یقینی بنانا ہوگا۔