ممبئی، 22 جون (یو این آئي) ہندوستانی دو ساز کمپنی سیپلا نے کورونا وائرس 'کووڈ 19' کے علاج کے لئے سیپرمی نامی ایک جنریک دوا لانچ کیا ہے وا سازکمپنی نے آج بتایا کہ یو ایس فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (یو ایس ایف ڈی اے) نے حال ہی میں ہنگامی استعمال آتھرائزیشن (ای یو اے) جاری کرتے ہوئے گلیڈ سائنسز کو اسپتال میں داخل کووڈ- 19 کے مریضوں کے علاج معالجے کے لئے ریمیڈیسیور کو استعمال کرنے کی اجازت دی ہے۔ سیپلا کی طرف سے جاری کی جانے والی دوا 'سیپرمی' اسی ریمیڈیسیور دوا کا جینرک ورژن ہے۔ گلیڈسائنسز نے سیپلا کو جینرک دوا
تیار کرنے اور اس کی مارکیٹنگ کا لائسنس دیا ہے۔
کنٹرولر جنرل آف ڈرگس آف انڈیا (ڈی سی جی آئی) نے بھی سیپرمی کے استعمال کی منظوری دے دی ہے۔
سیپلا نے کہا کہ وہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ پلان کے تحت سیپرمی دواؤں کے استعمال کی تربیت دے گی۔ جو مریض اس دوا کو استعمال کریں گے ان کو رضامندی کا ایک فارم پُر کرنا ہوگا۔ اس دوا کی سپلائی حکومت کے ذریعہ ہوگی اور یہ دوا کی دوکانوں سے بھی خریدی جاسکے گی۔
قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل دوا ساز کمپنی ہیٹیرا نے بھی کوویفور کے برانڈ نام سے ریمیڈیسیور کا جینریک ورژن لانچ کیا ہے۔