نیویارک، 30 جولائی (یو این آئی) امریکہ میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) سے مرنے والوں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ ہو کر 150034 تک جا پہنچی ہے۔
جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سسٹم سائنس اینڈ انجینئرنگ کے مطابق بدھ کے روز ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 4396030 ہوگئی۔
نیو یارک میں سب سے
زیادہ 32658، کیلی فورنیا 8724، فلوریڈا میں 6332 اور ٹیکساس میں 5913 اموات ہوئی ہیں۔ ٹیکساس اس وبا کا نیا مرکز بن کر ابھرا ہے۔
سی ایس ایس ای کے اعداد و شمار کے مطابق نیو جرسی، میساچوسٹس، ایلی نوئس ، پنسلوانیا اور مشی گن صوبوں میں چھ ہزار سے زیادہ اموات ہوچکی ہیں۔
یو این آئی۔ این یو۔