حیدرآباد،30جون(یواین آئی)ہندوستان کے دیسی ساختہ کوویڈ ٹیکے کو اب 16ممالک بشمول برازیل،ہندوستان،فلپائن،ایران اورمیکسیکو میں ہنگامی صورت میں استعمال کا مجاز قراردیاگیا ہے۔
اس ٹیکہ کو تیار کرنے
والی بھارت بائیوٹیک کمپنی نے یہ بات بتائی۔
50ممالک میں اس اجازت کا عمل جاری رہنے کے دوران عالمی تنظیم صحت سے کوویکسن کو ہنگامی صورت میں استعمال ہونے کی فہرست میں شامل کرنے کے سلسلہ میں تبادلہ خیال کیاجارہا ہے۔