حیدرآباد، 25/ اگست (یواین آئی)سی بی آئی کی عدالت نے اے پی کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی کی ضمانت کی منسوخی کیلئے داخل کردہ عرضی کی حتمی سماعت کی اور واضح کیا کہ فیصلہ کااعلان 15ستمبرکو کیاجائے گاکیونکہ اے پی کی حکمران جماعت وائی ایس آرکانگریس پارٹی کے رکن پارلیمنٹ وجئے سائی ریڈی کی
ضمانت کی منسوخی کے معاملہ پر بحث آج ختم ہوئی ہے۔
عدالت نے کہا کہ 15ستمبرکو ہی وہ جگن موہن ریڈی اور وجئے سائی ریڈی کی ضمانت کی منسوخی کی عرضیوں پر فیصلہ دے گی۔
وائی ایس آرکانگریس کے باغی رکن پارلیمنٹ رگھوراما کرشنم راجو نے عدالت میں یہ عرضی داخل کرتے ہوئے جگن کی ضمانت کی منسوخی کی درخواست کی۔