the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 30 اکتوبر (یو این آئی) لوک سبھا صدر اوم برلا نے کہا کہ ہندوستان کا نوجوان اپنی اختراع، تحقیق اور بہتر کام سے ملک کو مضبوط بنا سکتاہے اور نئے ہندوستان کی تعمیر میں ملک کے نوجوان نئے سفیر ہیں۔
مسٹر برلا نے سنیچر کو انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، کوٹا کے پہلے کانووکیشن کو ورچوئل طور پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ملک کے کروڑوں لوگوں کی سماجی اقتصادی زندگی میں تبدیلی لانے کےلئے انتھک کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔ طلبا کی آگے زندگی میں ان کی خود اعتمادی، خود کی طاقت اور استطاعت ہی



ان کو صحیح راستہ دکھائے گی۔
انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ ایک ٹیکنو کریٹ کے طور پر ان کا فرض ہے کہ وہ اپنے ملک کو ہر تبدیلی کے لئے تیار رکھیں اور اس کے لئے انہیں نئی انواع، نئے خیالات اور نئے طرز عمل کے ساتھ کام کر کے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہو گا۔ نوجوانوں کی طاقت کے ذریعے قوم کی تعمیر کے بارے میں مسٹر برلا نے کہا کہ ہندوستان کے نوجوان اپنی اختراع، تحقیق اور کارکردگی سے ملک کو مضبوط بنا سکتے ہیں۔ نیو انڈیا بنانے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے نوجوان نیو انڈیا کے سفیر ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.