: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 28 جنوری ( یو این آئی ) عام آدمی پارٹی (آپ) کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے مرکزی حکومت پر چند ارب پتی دوستوں پر ملک کے خزانے کو لٹانے کا الزام لگایا ہے۔
مسٹر کیجریوال نے آج یہاں ایک پریس کا نفرنس میں کہا کہ انہوں نے آج ایک اہم معاملے پر وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھا ہے ، جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی مرکزی حکومت تمام دولت چند لوگوں کو لٹا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ پہلے اپنے ارب پتی دوستوں کو قرض دیتے ہیں پھر قرض معاف کر دیتے ہیں۔ اب تک تقریبا 500 ارب پتی دوستوں کے 10 لاکھ کروڑ روپے کے قرضے معاف کیے جاچکے ہیں۔
مسٹر کیجریوال نے کہا کہ اگر حکومت قرضے معاف کرنا چاہتی ہے تو متوسط طبقے اور کسانوں کے قرضے معاف کرے۔ متوسط طبقہ سالانہ 12 لاکھ روپے کماتا ہے اور اس کی نصف آمدنی مختلف قسم کے ٹیکس ادا کرنے میں چلی جاتی ہے اور اس کے بدلے اسے کچھ نہیں ملتا۔