: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی ،19 ستمبر (یو این آئی) پرانے پارلیمنٹ ہاؤس میں پارلیمنٹ کے اجلاس کے آخری دن آج لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے اراکین پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں جمع ہوئے تاکہ ہندوستان کی پارلیمنٹ کی شاندار وراثت کو یاد کیا جا سکے اورسال 2047 تک ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کا عزم کیا جا سکے نائب صدر جمہوریہ اور راجیہ سبھا کے چیئرمین
جگدیپ دھنکڑ، وزیر اعظم نریندر مودی، لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا، راجیہ سبھا میں قائد ایوان پیوش گوئل، پارلیمانی امور اور کوئلہ اور کانوں کے مرکزی وزیر پرہلاد جوشی، راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملک ارجن کھڑگے، لوک سبھا میں حزب اختلاف کی کانگریس پارٹی کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری اور دیگر معززین نے اس موقع پر اراکین پارلیمنٹ کے اجتماع سے خطاب کیا۔