: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
دہرادون/ہری دوار، 6 جنوری (یو این آئی) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ہفتہ کو سنسکرت کے تحفظ اور فروغ کے لیے ملک کے گروکلوں سے آگے آنے کی اپیل کی۔
آج، مسٹر سنگھ نے پتنجلی یوگ پیٹھ کے 29 ویں یوم تاسیس، سوامی دیانند سرسوتی کے 200 ویں یوم پیدائش اور گرو کل کے بانی سوامی در شناند کے یوم پیدائش کے موقع پر پتنجلی یوگ پیٹھ میں گرو کلم اور آچار یہ کلم کی تعمیر کا سنگ
بنیاد رکھتے ہوئے اس حوالے سے مطالبہ کیا۔اس موقع پر اتراکھنڈ کے وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی اور مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی موہن یادو بھی موجود تھے۔
اپنے خطاب میں مسٹر سنگھ نے اپیل کی کہ ملک کے گروکلوں کو سنسکرت کے تحفظ اور فروغ کے لیے آگے آنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سنسکرت ایک سائنسی زبان ہے۔ دنیا کے بہت سے اسکالرز نے فطرت اور تخلیق کو سمجھنے کے لیے سنسکرت کا ہی مطالعہ کیا۔