نئی دہلی، 29 دسمبر (یواین آئی) جے ایس پی ایل فاؤنڈیشن کی چیئر پرسن شالو جندل نے کہا ہے کہ بیٹیوں کو بااختیار بنایا جائے گا تب ہی ہمارا ملک ہندوستان مضبوط ہوگا اور ان کا فاؤنڈیشن اسی سمت میں کام کر رہا ہے فاؤنڈیشن نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ محترمہ جندل نے یہ بات محترمہ جندل بھگوان کرشن کی جائے پیدائش متھرا میں 1914 میں قائم شری کشوری رمن گرلز انٹر کالج کی نئی عمارت کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ جے ایس پی ایل فاؤنڈیشن اس انٹر کالج کی عمارت کی تزئین و آرائش میں تعاون کرے گی۔
محترمہ جندل نے کہا کہ ہر شخص معاشرے کے لئے کچھ اچھا کرنے کی
کوشش کرتا رہتا ہے۔ اس کی خواہش بھی ہے کہ وہ ملک کی بیٹیوں کو اچھی تعلیم فراہم کرے۔
بیٹیاں قوم کی تعمیر میں بہترین کردار ادا کرسکتی ہیں۔ انہوں نے برج ایجوکشن کی بحالی کے کام کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ اترپردیش ، راجستھان اور بہار کے 500 سے زیادہ اسکولوں میں تعلیمی سہولیات کی ترقی میں اپنا کردار ادا کررہا ہے۔
محترمہ جندل نے کہا کہ لڑکوں کی طرح لڑکیاں بھی خواب دیکھتی ہیں، وہ سیکھنا چاہتی ہیں ، اپنے خوابوں کو پورا کرنا چاہتی ہیں ، اپنی صلاحیتوں کو دکھانا چاہتی ہیں ، کام کرکے خاندان کی مدد کرنا چاہتی ہیں اور اس طرح معاشرے کی تعمیر میں اپنا حصہ ادا کرنا چاہتی ہے۔