: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 30 مارچ (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (آپ) نے ہفتہ کو کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی آمریت کے خلاف اب پورا ملک متحد ہو رہا ہے۔
آپ کے لیڈر دلیپ پانڈے نے کابینی وزیر کیلاش گہلوت کو موصول ہونے والے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ” جس دن ای ڈی کوئی سمن جاری نہیں کرتا، اس دن ہمارے لیے بہت حیرانی کی بات ہوتی ہے۔ مسٹر پانڈے نے کہا بی جے پی کی آمریت کے خلاف اب پوراملک
متحد ہو رہا ہے۔ ہم نے پورے ملک سے بی جے پی کی غنڈہ گردی اور اروند کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے کی اپیل کی ہے۔ ہم یہاں پہنچ کر اپنے حقوق اور انصاف کے لیے آواز اٹھائیں گے۔ آپ کے لیڈر نے کہا " بی جے پی ابھی تک جواب نہیں دے رہی ہے کہ اس نے شرت چند ریڈی سے 60 کروڑ روپے کیوں لئے ؟ اس کا جواب بی جے پی کو دینا پڑے گا۔ بی جے پی سب کچھ کرے گی لیکن اصل مسئلہ پر بات نہیں کرے گی۔ ای ڈی کی جانب سے اصل معاملے سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی جارہی ہے۔