عمان، 11 اپریل (یواین آئی) عراق میں صدام حسین کا اقتدار ختم ہوئے 20 سال گزر چکے ہیں، خود عراق تو اس آمر کو بھول جاتا ہے، لیکن پڑوسی ملک اردن میں صدام حسین کی مقبولیت آج بھی عروج پر ہے۔
مارچ 2003 کو اس وقت کے امریکی صدر جارج ڈبلیو بش نے عراق میں اسلحے کے ذخائر کی موجودگی کو جواز بنا
کر عراق کی آزادی نامی آپریشن شروع کیا جس میں ڈیڑھ لاکھ امریکی اور 20 40 ہزار برطانوی فوجیوں نے حصہ لیا۔
امریکی حملے کے بعد سنہ 1979 سے بر سر اقتدار صدام حسین روپوش ہو گئے اور 8 ماہ بعد امریکی فوجیوں نے انہیں ڈھونڈ نکالاء ان پر مقدمہ چلا، انہیں سزاسنائی گئی اور 30 دسمبر 2006 کو انہیں پھانسی دے دی گئی۔