the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی 06 جولائی (یواین آئی) گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، کورونا انفیکشن کی بڑھتی ہوئی شدت کی وجہ سے ملک میں 24 ہزار سے زیادہ نئے کیس سامنے آئے ہیں اور اب انفیکشن سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں ہندوستان تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔
مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی پیر کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 24،248 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جن میں انفیکشن کی کل تعداد 6،97،413 ہوگئی ہے۔ اسی مدت کے دوران کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 19،693 ہوگئی ہے۔ دریں اثنا ، انفیکشن سے نجات پانے والوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، 15،350 مریض صحت مند ہوگئے ہیں



، جنہیں ملاکر اب تک کُل 4،24،433 افراد اس بیماری سے ٹھیک ہوچکے ہیں۔ ملک میں اس وقت کورونا انفیکشن کے 2،53،287 فعال معاملے ہیں۔
کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مہاراشٹرا میں انفیکشن کے 6555 معاملے ریکارڈ ہوئے ، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2،06،619 ہوگئی اور 151 افراد ہلاک ہوگئے ، جس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 8822 ہوگئی ہے۔ ریاست میں 1،11،740 افراد اس بیماری سے متاثر ہوئے ہیں۔
تمل ناڈو میں ، جو انفیکشن کے معاملے میں دوسرے نمبر پر ہے ، متاثرہ افراد کی تعداد 4150 بڑھ کر 1،11،151 ہوگئی ہے اور اسی عرصے میں 60لوگوں کی موت سےیہ تعداد بڑھ کر 1510 ہوگئی ہے۔ ریاست میں 62،778 افراد کو علاج کے بعد اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔
جاری۔یواین آئی۔اےایم۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.