حیدرآباد 26نومبر(یواین آئی) تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آرایس کی رکن قانون ساز کونسل کے کویتا آج شہر حیدرآباد کے گاندھی نگر میں ایک پان کی دکان پہنچ گئیں۔
انہوں نے پان کی دکان کے ساتھ اپنی تصویر کو سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ
فارم ٹوئیٹر پرپوسٹ کیا۔
کوتیا جو تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی دختر اور تلنگانہ جاگروتی تنظیم کی صدر بھی ہیں نے اس تصویر کے ساتھ اپنے ٹوئیٹ میں لکھا کہ آج صبح گاندھی نگر میں پان کی دکان والے کے ساتھ تبادلہ خیال ہوا۔