واسناد ( کیرالہ)، 10 اپریل (یو این آئی) کا نگر یس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس کانگریس لیڈ ر راہل گاندھی کے سوالوں کے جواب نہیں تھے ، اس لیے ان کی پارلیمنٹ کی رکنیت منسوخ کر دی گئی۔
کیرالہ کے وائناڈ میں مسٹر گاندھی کے ساتھ ایک بہت
بڑی عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ گاندھی نے منگل کو کہا کہ کانگریس لیڈر مسٹر گاندھی) کو صرف حکومت سے سوال پوچھنے پر نا اہل قرار دیا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ مسٹر گاندھی کو ایسا سوال پوچھنے پر ناہل قرار دیا گیا جس کا جواب بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لوگ نہیں دے سکے۔