: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
پٹنہ، 4 فروری (یو این آئی) بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سینئر لیڈر تیجسوی پرساد یادو نے ریاست میں امن و امان کی صورتحال کے تعلق سے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بدعنوانی
اپنے عروج پر ہے ریاست اور انتظامی انارکی پھیل چکی ہے منگل کو میڈیا کو جاری ایک بیان میں مسٹر یادو نے الزام لگایا ہے کہ مسٹر کمار کی وجہ سے ریاست میں انتظامی انارکی پھیلی ہے، مسٹر کمار خود وزیر داخلہ ہیں، اس لیے پولیس میں بدعنوانی اپنے عروج پر ہے۔