the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 9 جنوری (یو این آئی) ملک میں کورونا وائرس کے خلاف ٹیکہ کاری مہم 16 جنوری سے شروع ہوگی اور سب سے پہلے تقریبا تین کروڑ طبی عملہ اور صف اول میں تعینات اہلکاروں کو ٹیکے لگائے جائیں گے۔
حکومت کی طرف سے یہاں ہفتہ کے روز جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کووڈ ۔19 کی صورتحال اور ویکسین کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔ بیان کے مطابق تفصیلی جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ آنے والے تہواروں کے پیش نظر لوہری،



مکر سنکرانتی، پونگل، ماگھ بیہو وغیرہ کے بعد 16 جنوری 2021 سے ٹیکے لگانے کا کام شروع کیا جائے گا۔
ہیلتھ سروس اور فرنٹ لائن پر تعینات افراد کے بعد 50 سال سے زیادہ عمر کے افراد اور 50 سال سے کم عمر کے ان افراد کو ویکسین کے لیے ترجیح دی جائے گی جو کسی سنگین بیماری میں مبتلا ہیں۔ ایسے لوگوں کی تعداد تقریبا 27 کروڑ ہے۔
حکومت نے کہا کہ "قومی ریگولیٹر نے دو ٹیکوں (کوویشیلڈ اور کوویکسین) کے ہنگامی استعمال کی اجازت دے دی ہے، جو حفاظت اور مدافعتی نظام کی کسوٹی پر کھرا اترے ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.