بیجنگ، 10 فروری (یواین آئی) چین میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 910 ہو گئی ہے جبکہ 40171 لوگوں میں اس کے اثرات پائے جانے کی تصدیق ہوئی ہے۔
چین کے
قومی صحت کمیشن نے پیر كوایک بیان جاری کر کے یہ اطلاع دی۔
بیان کے مطابق اتوار آدھی رات کو کورونا وائرس کے 3،062 نئے کیس سامنے آئے ہیں اور صرف ایک دن میں 97 افراد کی موت ہوئی ہے۔