ملک میں کورونا وائرس (کوویڈ 19) کےمعاملات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کےسب سے زیادہ 11،502 نئے کیس سامنے آئے ہیں جبکہ اسی دوران 325 مزید افراد کی موت ہوگئی ہے۔
مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق نئے کیس سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد 3،32،424 ہوگئی ہے۔ اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد بھی بڑھ کر 9520 ہوگئی۔ اس وقت ملک میں کورونا
کے 1،53،106 فعال واقعات ہیں جبکہ اس وبا سے نجات پانے والے افراد کی تعداد 1،69،798 ہے۔
ملک میں اس وبا سے مہاراشٹر سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں 3390 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں اور 120 افراد کی موت ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر 1،07،958 ہوگئی ہے ۔ اس جان لیوا وائرس سے 3950 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ اس دوران ریاست میں 1632 افراد صحت مند ہوچکے ہیں ۔ اس بیماری سے صحت مند افراد کی کل تعداد 50،978 ہوگئی ہے