نئی دہلی، یکم مئی (یواین آئی)کورونا وائرس كووڈ -19 سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر میں متاثرین کی تعداد 10 ہزار کا ہندسہ پار کر 10498 پر پہنچ گئی وہیں گجرات میں متاثرین کی تعداد 4395 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہاراشٹر میں 583 نئے کیس اور 27 کی موت اور گجرات میں 313 نئے کیس سامنے آئے اور 17 اموات ہوئی ہے
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے
جمعرات کی صبح جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد35043 تک پہنچ گئی ہے اور اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 1147ہو گئی ہے۔ وہیں اب تک 8889افراد کو صحت مند ہونے کے بعد الگ الگ اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔
وزارت کے مطابق ملک کی 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد اس طرح ہے: