نئی دہلی، 07 اگست (یواین آئی) پورے ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 49,769 کورونا انفیکشن سے متاثرین کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے صحتیاب ہونے کی شرح بڑھ کر 67.98 فیصد ہوگئی ہے۔
مرکزی وزارت صحت وخاندانی فلاح وبہبود کے ذریعہ جمعہ کو جاری اعدادوشمار
کے مطابق پورے ملک میں چھ اگست کو مجموعی طور سے 49,769 کورونا انفیکشن سے متاثرین صحتیاب ہوئے جس سے صحتیاب ہونے والوں کی شرح بڑھ کر 67.98 فیصد ہوگئی ہے۔
وزارت کے ذریعہ اعدادوشمار کے مطابق اب تک پورے ملک میں 13,78,105 کورونا انفیکشن سے متاثرین صحتیاب ہوچکے ہیں۔