نئی دہلی، 05 اپریل (یو این آئی) ملک میں کورونا وائرس کی یومیہ پوزیٹیوٹی ریٹ 0.17 فیصد ہو گئی ہے صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے منگل کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک 184 کروڑ 87 لاکھ 33 ہزار 81 کووڈ ویکسین دی گئی ہے وزارت نے کہا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ کے 795 نئے مریض سامنے آئے ہیں اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد کم ہو کر 12 ہزار 59 ہو گئی ہے یہ متاثرہ کیسز کا 0.03 فیصد ہے۔ یومیہ پوزیٹیوٹی ریٹ0.17 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت نے
کہا کہ اس دوران ایک ہزار 280 لوگوں کو کووڈ سے نجات ملی ہے۔ اب تک مجموعی طور پر چار کروڑ 24 لاکھ 96 ہزار 369افراد کووڈ سے صحتیاب ہوئے ہیں۔ ریکوری ریٹ 98.76 فیصد ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں چار لاکھ 66 ہزار 332 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 79 کروڑ 15 لاکھ 46 ہزار 38 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ اس دوران ملک میں اس مہلک وائرس کی وجہ سے 50 لوگوں کی موت ہو گئی۔ اس کے ساتھ ہی اموات کی کل تعداد 521416 ہو گئی ہے۔ اس وقت ملک میں کووڈ-19 سے ہونے والی اموات کی شرح 1.21 فیصد ہے۔